24 اگست 2013 - 19:30
ریف میں کیمیاوی ہتھیاروں کے ذخیرے کا انکشاف+تصاویر

شامی فوج اور مسلح افواج کے جنرل کمانڈر نے آج صبح ایک بیان جاری کر کے دھشتگردوں کے بھیانک جرائم سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا ہے کہ شام میں کیمیاوی ہتھاروں کا استعمال اس ملک میں سرگرم دھشتگردوں کا کارنامہ ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  شامی فوج اور مسلح افواج کے جنرل کمانڈر نے آج صبح ایک بیان جاری کر کے دھشتگردوں کے بھیانک جرائم سے پردہ ہٹاتے ہوئے بتایا ہے کہ شام میں کیمیاوی ہتھاروں کا استعمال اس ملک میں سرگرم دھشتگردوں کا کارنامہ ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ آج صبح ملک کے سیکیورٹی فورسز نے دمشق کے علاقے ریف کا آپریشن کرتے ہوئے محلہ جویر میں ایک ایسے گودام کا انکشاف کیا ہے جس میں کیمیاوی مواد، ماسک، اور منشیات تریاق موجود تھا۔

شافی فوج نے اس گودام کی تصویری سوشل نٹ ورک پر جاری کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ اس ملک میں جہاں اور جب بھی کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے تو وہ دھشتگردوں کے ہاتھوں ہوا ہے۔ دھشتگرد، فوج سے مسلسل شکست کھانے کے بعد ایسی کاروائیوں کا سہارا لیتے ہیں اور اس کے بعد انہیں فوج کے ذمہ لگا دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲